Answer to Javed Chauhdry
جاوید چوہدری صاحب کے جواب میں
کل سے غیر جانبداری کے پردے میں لپٹے لوگوں کی جاوید چوہدری
کے تازہ ترین کالم پر خوشیاں اور قلابازیاں دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکا ہوں- میں چاہتا
تو نہیں تھا کہ لکھوں، نا موڈ تھا نا دلچسپی - مگر ابھی لکھنے لگا ہوں کیونکہ لگ
کچھ ایسا رہا ہے کہ لوگ ان کو ضرورت سے کچھ زیادہ سنجیدگی سے لے رہے ہیں- باقی
سارے کالم کو چھوڑ دیں، میں صرف ان کے اعتراضات کے جواب دوں گا- نوٹ کیجئے گا کہ
مجھے جاوید چوہدری صاحب کی طرح بات کو گھمانا، پھرانا نہیں آتا- سیدھی ٹو دا پوائنٹ بات کروں گا- اس
کالم کو پڑھنے سے پیشتر آپ جاوید چوہدری صاحب کا کالم پڑھ لیں تو بہتر سمجھ پائیں
گے مجھے-
ایک- آپ نے فرمایا کہ عمران خان نے ملک کے طبقہ اشرافیہ کو ایک
دوسرے کے مخالف کے رتبے سے ہٹا کر ایک کر دیا اور وفاق کمزور ہو گا وغیرہ وغیرہ- یہ
عمران خان کی زیادتی نہیں بہت اچھا کام ہے کہ اس نے سیاست
کو مذہب، فرقے اور صوبائی تعصب سے نکال کر ایک نظرئیے کی بنیاد پر تقسیم کر دیا
ہے- ایک طرف عشروں سے پاکستان پر حکومت کرنے والے اور جمہوریت کو خطرہ ہے کہہ کر
عوام کو بیوقوف بنانے والے اور دوسری طرف وہ جو ارتقا کے نام پر جوہری تبدیلی سے
خوفزدہ – اس چیز کو ایک انگریزی سطر میں بہت اچھا بتایا جا سکتا ہے
It is better to be divided on the
basis of supporting and opposing the ideology of PTI rather than being divided
on the basis of sects, ethnicities, provinces etc
دوسری چیز عوام بڑے غور سے دیکھ
رہی ہے کہ کیسے ایک دوسرے کو چور، ڈاکو اور لٹیرے کہنے والے اپنے اقتدار اور مفاد
کی خاطر اکھٹے ہو گئے ہیں- مستقبل قریب میں اس سے ملک مضبوط ہو گا کمزور نہیں –
اور ویسے وفاق تب کمزور ہوتا ہے جب اس کی اکائیوں کو حقوق نا ملیں-
دو- آپ نے فرمایا کہ چونکہ سب دوسری
سیاسی جماعتیں اکھٹی ہو چکی ہیں اس لئے آئندہ الیکشن اصلاحات مولانا فضل اور نواز
شریف جیسے لوگ فرمائیں گے-عمران خان کو ساڑھے پانچ مطالبات مان کر واپس چلے جانا
چاہئے- پہلی بات تو یہ کہ پہلے حکومتی اصلاحات
کا متن پڑھ لیں تا کہ آپ کو سمجھ آ جاۓ کہ دراصل ساڑھے پانچ تو کیا آدھا
مطالبہ بھی نہیں ما نا گیا-دوسری بات حضور آپ الیکشن اصلاحات کے سلسلے میں شدید غلط فہمی
کا شکار ہیں- مستقبل کس نے دیکھا ہے؟ یہ
آپ کی غلط فہمی ہے کہ یہ سسٹم ایسے ہی چلتا رہے گا- ایک بار پھر انگریزی کی مدد لے
کر اس کا اردو ترجمہ بھی کروں گا
Biggest Reform = Punishment to
those involved in Rigging in Elections 2013
It is not the law which deters
people but implementation of it which does
سب سے بڑی الیکشن اصلاحات = ان
لوگوں کو سزائیں جنہوں نے گزشتہ الیکشن میں دھاندلی میں حصہ لیا
سخت سے سخت قانون بھی جرائم کی
حوصلہ شکنی نہیں کر سکتا جب تک کہ اس پر عملدرآمد یقینی نا ہو
تین- آپ عمران خان سے بصد شوق اختلاف
کریں، مگر اب نکو نک آئی ہوئی اس قوم سے یہ توقع مت کریں کہ آپ عمران خان پر تنقید
کر کے نواز شریف جیسے لوگوں کو بہتر ثابت کرنے کی کوشش کریں تو کوئی آپ سےاختلاف
نہیں کرے گا- میرے پورے جواب میں اب تک کوئی گالی نظر آئی ہے آپ کو؟ ہاں اگر آپ
جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کریں تو ایسے منطقی ردعمل کو آپ گالی کا نام
دے دیں تو جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے- ویسے افسوس ہے اس شخص پر جو قتلوں کو
گالیوں سے سے بہتر سمجھے- جو قوم کے ووٹ کی توہین پر تو جمہوریت خطرے میں ہے کہہ
کر سادھو بن کر بیٹھا رہے مگر دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو مطعون کرے- جو وجہ(Cause) کو تو نظر انداز کر دے مگر
نتیجے (Effect) کو پیٹتا
رہے
چار- جتنے واقعات آپ نے بیان کئے ہیں یہ سب قوم کی بے عملی اور بزدلی کا ثبوت تھے- ایک زندہ قوم اپنے محبوب لیڈر کی قانون کے خلاف پھانسی پر کھڑی ہوتی ہے اور علم احتجاج بلند کرتی ہے- عمران خان کی اس مہم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ آئندہ کوئی سی ایم اقتدار کے نشے میں نہتے شہریوں کو قتل کرنے کا حکم نہیں دے گا، دھاندلی کرنے سے پہلے سو بار لوگ سوچیں گے- حضور قانون کی پابندی ہمیشہ عوام کرواتی ہے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہہ کر- آپ اسے قانون کی کمزوری سمجھتے ہیں اور میں اسے ہی قانون کی سربلندی سمجھتا ہوں کہ آئندہ جب بھی کوئی شخص قتل کر کے حکومت چلانے کی کوشش کرے گا تو نہیں کر سکے گا- اگر عمران خان دھاندلی کی شفاف انکوائری کروانے میں کامیاب ہو گیا انشا الله آئندہ الیکشن ایسا ہوگا جس میں ایک ایک ووٹ کی بائیو میٹرک طریقہ کار سے تصدیق ممکن ہو گی ورنہ اگلے الیکشن میں بھی دھاندلی کا رونا سنتے رہیں گے آپ
پانچ- آپ کے بقول عمران خان نے
اسٹیبلشمنٹ کو پھر سیاست میں گھسیٹ لیا ہے- حضور عمران خان نے نہیں ان قانونی اور
آئینی بزرجمہروں نے گھسیٹا ہے جو پندرہ ماہ تک عمران خان کی انتہائی شرافت سے کی
گئی چار حلقے کھولنے کی ڈیمانڈ کا مذاق اڑاتے رہے اور نہیں مانے- اس کو ایک کے بعد
دوسری "ٹرک دی بتی " کے پیچھے لگاتے رہے- آپ جیسے لوگوں کی وہی سوچ ہے
کہ کسی کے دو بھائی قتل ہو جائیں اور ایف آئی آر تک نا کٹے تو آپ بولیں گے احتجاج
مت کرو نہیں تو وہ تمھارے باقی کے چار بھائیوں کو بھی قتل کر ڈالیں گے- سلام ہے آپ
کی سوچ کو حضور
چھ- آپ کے بقول عمران خان نے قوم
پرستوں کو مضبوط کیا- حضور عمران خان نے ان سب کو کمزور کیا ہے اسی لئے تو یہ سب
بھانت بھانت کی جماعتیں اکھٹی ہو گئی ہیں کیونکہ عمران خان نے ان لوگوں کی روزی پر
لات ماری ہے جو مذھب، فرقے اور صوبائیت کی سیاست کرتے تھے- عمران خان پنجاب کا
ضرور ہے مگر اس کے ساتھ سب سے ایکٹو لوگ پختون خواہ سے بھی ہیں، پنجاب سے بھی،
کراچی سے بھی اور بلوچستان سے بھی- بڑے عرصے بعد پاکستان کو ایسا لیڈر نصیب ہوا ہے
جس کی حیثیت قومی ہے نا کہ زرداری اور
نواز شریف کی طرح صوبائی- باقی سب لیڈر تو علاقائی بھی نہیں ہیں محض کسی تعصب پر
اپنا سودا بیچتے پھرتے ہیں
سات- آپ کے بقول عمران خان نے قوم کو
یہ راستہ دکھایا ہے کہ کوئی بھی شخص چند ہزار لوگوں کا جتھہ لے کر آ جاۓ، چاہے
طالبان آ جائیں اور جو مرضی منوا لے- حضور
کیا آپ نے یہ کالم خود لکھا ہے؟ چلیں زیادہ نہیں بولتا پھر آپ نے گالی کا الزام
لگا دینا ہے- آپ کو صرف اتنا بتا دیتا ہوں
کہ اگر الیکشن میں تمام تر دھاندلی کے باوجود اگر طالبان بھی بلحاظ
ووٹ پاکستان کی دوسری سب سے بڑی جماعت بن
کر سامنے آتے ہیں تو ان کا بھی حق ہو گا
کہ وہ اپنے حقوق کے لئے پرامن انداز میں احتجاج کریں- آخر کار آئین میں یہ احتجاج
کا حق قوم کو چاٹنے کے لئے تو نہیں دیا گیا نا؟ اس کا کچھ استعمال ہے !
آٹھ- آپ کے بقول عمران خان کے اس قدم کے بعد
تحریک انصاف کی مقبولیت کم ہوئی ہے –عرض
ہے کہ ہم عمران خان سے خوش ہیں اور تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھی ہے کم نہیں ہوئی-
آپ کی قیمتی راۓ اور ہمدردی کا شکریہ
نو- آپ کے بقول عمران خان سمجھتے ہیں کہ صرف وہ ایماندار ہیں باقی سب چور ہیں- تو یہ آپ کی سمجھ کا قصور ہے- اور آپ پچھتر لاکھ لوگوں (دراصل کروڑوں) کے لیڈر پر بہتان لگا کر تہمت کے مرتکب ہوۓ ہیں- آپ کو یاد کرواتا چلوں کہ ہماری قوم کی اخلاقی حالت قائداعظم کے وقت بھی وہ تھی کہ ان کو کہنا پڑا تھا میری جیب میں کھوٹے سکے ہیں-
Total Pageviews
Popular Posts
-
جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب کے بارے میں چند پیشگی معروضات مجھے یاد ہے افتخار چوہدری صاحب "عدلیہ کی آزادی" کی مہم کی قیادت کر رہے تھے ...
-
We mostly keep on criticizing everyone. Or we keep on spreading rhetoric without even understanding what are we saying. I am going to try s...
-
The news about Wife of Sikandar and Zamurd Khan is totally fake. They do not have any relation with each other. ISLAMABAD: Aljourah Abdu...