An Open Letter to General Bajwa sb
جنرل باجوہ صاحب
السلام علیکم سر!
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ سر کہتے ہیں طاقت کا نشہ سب سے برا ہوتا ہے۔ یہ انسان کو سامنے کی بات بھی نہیں دیکھنے دیتا۔ لیکن مجھے امید ہے کہ آپ دیکھ سکیں گے جو آپ کو دکھانے لگے ہیں۔ سر پاکستان کی کل آبادی کا 65 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یہ نوجوان نا تو Uninformed ہیں نا ہی کوئی Bots اور یہ Beggars بھی نہیں ہیں۔
سر یہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور آج آزمائے ہوئے چوروں اور لٹیروں کے پے رول پر موجود صحافی و دانشور انہیں فاشسٹ کہہ رہے ہیں، انہیں گالیاں دے رہے ہیں۔ کل جب ملک پر کوئی مشکل وقت ہو گا تو یہ صحافی نہیں بلکہ یہ نوجوان پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
سر یہ ملک، یہ فوج، یہ معیشت جس تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس پر چلتی ہے، جن کے فارن ایکسچینج پر چلتی ہے وہ سب دن دہاڑے اور رات گئے اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈلتے دیکھ کر شدید مضطرب ہیں۔ معاملات اس مقام پر نا جانے دیں جہاں یہ سسٹم سے مایوس ہو جائیں۔ سر خدانخواسطہ اگر یہ نوجوان سسٹم سے مایوس ہو گئے تو خاکم بدہن آپ اس سے پہلے ملک کو پیش آنے والے تمام چیلنجز کو بھول جائیں گے۔ ماضی کے تمام مسائل اور مصائب چھوٹے لگنے لگیں گے۔ اگر آپ پاکستان اور فوج سے محبت کرتے ہیں جو میرا خیال ہے آپ کرتے ہیں تو بڑھیں اور معاملات سنبھالیں۔
ہم ہرگز یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ عمران خان کو اقتدار میں لے آئیں۔ یہ فیصلہ عوام ہی کریں گے۔ ہم صرف یہ عرض کر رہے ہیں کہ اس قوم کے اجتماعی شور کی توہین نا کی جائے رات گئے عدالتیں کھول کر، ہمارے وزیراعظم کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اور ضمیرفروشی کر کے۔ سر یہ دیکھنے کے لیے کوئی آئین سٹائن ہونا ضروری نہیں کہ تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر کیسے عدلیہ ایکٹو ہوئی اور فلور کراسنگ پر ٹال مٹول سے کام لیتی رہی تا کہ حکومت گر سکے۔ الیکشن کمیشن کیسے صرف تحریک انصاف کی فنڈنگ کے پیچھے پڑا ہے ہمیں نظر آ رہا ہے۔
جناب ایک ہوٹل میں ایک بزرگ شہری کو مار پیٹ کر بکاؤ صحافیوں کے ہاتھ اسے "یوتھیا" کہا گیا۔ پھر پاک فوج کے ایک سرونگ میجر کو مار مار کر اس کا بازو توڑ دیا گیا۔ جناب عوام کے آپ سے دور ہونے کی دیر ہے، یہ کرپٹ سیاستدان آپ کو پنجاب پولیس بنانے میں دیر نہیں کریں گے!
اللہ کے بعد اس ملک میں ہر طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ فوج جتنی مرضی طاقتور ہو اگر عوام اس کے ساتھ نا ہوں تو وہ طاقتور نہیں رہتی۔ سر زرا سوچیں کہ جس قوم اور فوج نے مارشل لا بھگتے، بھٹو کی پھانسی بھگتی، آج اس کے جوان اور فوجی یکساں پریشان اور بے چین کیوں ہیں؟ ہمیں اپنی فوج کے ڈسپلن اور یونٹی آف کمانڈ پر ناز ہے۔ خدا کا واسطہ ہے کہ یہ ناز قائم رہنے دیں۔ بلوچستان، فاٹا وغیرہ میں پہلے ہی حالات ٹھیک نہیں ہیں، ہم اچھے بھلے بنے بنائے ملک کو تباہ کرنے پر کیوں تلے ہیں؟
ہم عام پاکستانی یہ یقین رکھتے ہیں کہ ہماری عدلیہ اور ہماری فوج حالات کی سنگینی کا اندازہ لگا کے وہی کرے گی جو کسی بھی محب وطن پاکستانی کو کرنا چاہیے۔ فوری اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد! اس کے سوا جو کچھ بھی آپ کریں گے وہ محض مزید نقصان کے بعد پھر الیکشن پر ہی منتج ہو گا۔
پاکستان اور پاک فوج دونوں ہمارا غرور تھے اور ہیں۔ براہ مہربانی اس ملک کی روح، اس ملک کے نوجوان کا جذبہ اور امید قتل نا ہونے دیں۔ پاکستان زندہ باد
Total Pageviews
Popular Posts
-
جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب کے بارے میں چند پیشگی معروضات مجھے یاد ہے افتخار چوہدری صاحب "عدلیہ کی آزادی" کی مہم کی قیادت کر رہے تھے ...
-
We mostly keep on criticizing everyone. Or we keep on spreading rhetoric without even understanding what are we saying. I am going to try s...
-
The news about Wife of Sikandar and Zamurd Khan is totally fake. They do not have any relation with each other. ISLAMABAD: Aljourah Abdu...