Buzdil Commando
بھولا: یار یہ مشرف کتنا بزدل ہے نا؟
میں
: ہیں وہ کیسے یار؟
بھولا: یار وہ تو پاکستان آ ہی نہیں رہا تھا، انٹر پول گرفتار کر
کے اسے پاکستان لے آئی
میں
: اچھا؟ وہ سعودیوں کی
اجازت سے نہیں آیا واپس؟
بھولا: ہاں نا، مشی جیسا بزدل سعودیوں سے معاہدہ کر کے بھاگ سکتا
تھا کیا؟ یہ تو جی صرف شیروں کے کام ہوتے ہیں، شیروں کے
میں
: لیکن یار مشی انکل نے
اپنے سب کیس بھی بھگتے اور ضمانتیں لیں
بھولا: او چھڈو جی، کیڑھے کیس؟ بزدل کمانڈو، پوری زندگی فوج کی
نوکری کر کہ ستر سال کی عمر میں صرف غداری کے الزام پر ہارٹ اٹیک کرا کر بیٹھ گیا؟
ایسے ہوتے ہیں کمانڈو؟ کمانڈو کو تو سو سال کی عمر میں بھی غداری کے کیس پر ہارٹ
اٹیک نہیں ہونا چاہیے چاہے وہ جتنا مرضی سموکر ہو
میں
: اچھا یار؟ لیکن مشی کے
دور میں نوکریوں کی ریل پیل تو تھی نا؟ ڈالر بھی ساٹھ سے اوپر نہیں گیا، لوڈ شیڈنگ
بھی نہیں ہوتی تھی
بھولا: یار تم بھی نا، نام میرا بھولا ہے اور باتیں تم بھولے والی
کرتے ہو، وہ نوکریاں سیاسی بنیادوں پر تھوڑی ملتی تھیں؟ اور یہ انٹرنیٹ، ٹیلی کام،
آزاد میڈیا تو مشرف کی بے غیرتیوں میں سے تھیں، اس کی وجہ سے اب حکومت چلانا آسان
نہیں رہا، ایک دو ٹکے کا سرکاری ملازم اور آدھے ٹکے کا عام آدمی بھی اب انٹرنیٹ پر
آ کر ہمارے حکمرانوں کے خلاف بکواس کر سکتا ہے
میں
: ہاں یار، ویسے مشرف سے
کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہیں، لال مسجد، بگٹی وغیرہ
بھولا: او یار، تو بھی نا، مشرف کو سزا اس وجہ سے تھوڑی ملے گی؟
میں
: یار پھر کیوں ملے گی؟
بھولا: بس کچھ لوگ ہوتے ہیں جن کو اپنے سائے سے بھی ڈر لگتا ہے، کچھ
لوگ فوج کو سبق سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ بھی بارہ اکتوبر کو بھول کر اور
نومبر کو یاد کر کے اور ان کو یہ نہیں پتا کہ سول حکمران عوام کے محبوب ہو جائیں
اپنی کارکردگی اور عوام دوستی کی وجہ سے، اتنے محبوب کہ عوام کسی بھی مارشل لا کی
صورت میں سڑکوں پر نکل آئیں، جان کی پرواہ نہ کریں تو فوج کبھی بھی جرات نہیں کرے
گی اقتدار میں آنے کی- ورنہ آج آپ چڑھا لیں مشرف کو پھانسی، فوج پھر بھی آئے گی اور
زیادہ خونخوار طریقے سے آئے گی
Total Pageviews
Popular Posts
-
جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب کے بارے میں چند پیشگی معروضات مجھے یاد ہے افتخار چوہدری صاحب "عدلیہ کی آزادی" کی مہم کی قیادت کر رہے تھے ...
-
We mostly keep on criticizing everyone. Or we keep on spreading rhetoric without even understanding what are we saying. I am going to try s...
-
The news about Wife of Sikandar and Zamurd Khan is totally fake. They do not have any relation with each other. ISLAMABAD: Aljourah Abdu...